ملک بھر کے موٹر ویز پر ای ٹکٹنگ سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا

 
0
375

اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس) ملک بھر کے موٹر ویز پر ای ٹکٹنگ سسٹم کا نفاذ کر دیا گیا، چالان کی صورت میں چالان کنندہ کے موبائل فون پر مسیج جائے گا، بنیادی مقصد موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزےد بہتر بنانا ہے، اس سسٹم میں موٹروے پولیس کی جانب سے بوقت ضرورت مدد حاصل کرنے والے روڈ یوزر کی رائے جاننے کے لئے خود کار میسج سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس سے روڈ یوزر براہ راست اپنا فیڈ بیک دے سکتا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے پولےس محمد امتیاز شاہ نے کہا کہ دور حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے ای۔ ٹکٹنگ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد موٹروے پولیس کی کارکردگی کو مزےد بہتر بنانا ہے‘ چالان کی صورت میں چالان کنندہ کے موبائل فون پر مسیج جائے گا۔