بھارتی اداکار انیل کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی

 
0
8303

دبئی اگست 3(ٹی این ایس)بھارتی اداکار انیل کپور نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فنکاروں کے ایک دوسرے کے ہاں جانے سے نفرتیں اور کدورتیں کم ہوں گی۔ پشاور میرے آباو اجداد کا گھر ہے، میرے والد اور دادا پشاور کے رہنے والے تھے۔ خواہش ہے پشاور جاوں جب بھی موقع ملا تو وہاں ضرور جاوں گا۔ فنکار آپس میںپیار محبت اورامن آشتی کو فروغ دیتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی فنکاروں کے ایک دوسرے کے ہاں جانے سے دونوں ملکوں کی نفرتیں اور کدورتیں کم ہوں گی۔ پاکستانی فنکار باصلاحیت ہیں، ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ہے، میری بیٹی سونم کپور نے بھی پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ بھارتی فلم میں کام کیا جسے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا۔