گجرات، سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

 
0
433

گجرات اگست 3(ٹی این ایس) گجرات میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی )نے ایک کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جمعرات کو لاہور کے قریب گجرات کے علاقے نالہ مرادپورمیں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا،اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی،سی ٹی ڈی نے جوابی کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں جہنم واصل کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ دہشت گروں کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔