لاہور اگست 3(ٹی این ایس) لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔جمعرات کولاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ہوا جس کے باعث جناح اور میو اسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں بھی او پی ڈی اور ان ڈور بند ہے جب کہ بعض اسپتالوں کی ایمرجنسی میں کام جاری ہے۔ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اندرون لاہور اور دیگر شہروں سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔