پولیو ٹیموں سے تعاون والدین سمیت معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے،ڈپٹی کمشنر ژوب

 
0
527

ژوبجولائی19(ٹی این ایس):ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑنے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک اورموذی مرض ہے جس سے متاثرہ بچہ ہمیشہ کیلئے معذور ہو جاتاہے والدین سمیت معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ اور سمبازہ روڈ پر قائم ٹرانزٹ پوائنٹس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر شہباز پانیزئی،تحصیلدار مہتاب خان بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر ژوب نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹرانزٹ پوانٹس کے ریکارڈکو چیک کیا انہوں کہا کہ افغانستان اور وزیرستان سے متصل ہونے کی وجہ سے ژوب پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس ضلع ہے ۔ ضلع میں 66 ہزار سے زائد بچو ں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔