وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مستونگ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 
0
593

کوئٹہجولائی19(ٹی این ایس):وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مستونگ کے قریب گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیاہے جبکہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے اس افسوسناک اوربزدلانہ واقعہ کو بدامنی اورمنافرت پھیلانے کی مذموم سازش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہی ہیں تاہم عوام کے تعاون سے ان عزائم کو ناکام بنادیاجائے گا اوردہشت گردوں کوکیفرکردارتک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔