ملکی استحکام اور پاکستان میں امن و امان کا قیام اہل مدارس اور علما و طلبہ کی اولین ترجیح ہے ، جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان

 
0
663

کراچی اگست 05.(ٹی این ایس ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہاہے کہ ملکی استحکام اور پاکستان میں امن و امان کا قیام اہل مدارس اور علما و طلبہ کی اولین ترجیح ہے،قیام امن کے لئے ہمیشہ تعاون کیا اور آئندہ بھی قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں اور کسی کو مدارس اور ملکی اداروں کے مابین غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنے دیں گے۔مالاکنڈ ڈویژن میں دینی مدارس میں طلبہ کے تعلیمی مسائل خوش اسلوبی سے حل ہونا نیگ شگون ہے،متعلقہ ذمہ داران کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہفتہ کو وفاق ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں کیا-انہوں نے کہاکہ مالاکنڈ ڈویژن کے مدارس کے حوالے سے وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کے مابین کامیاب مذاکرات اور باہمی اتفاق پر قلبی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس معاہدے کو خوش آئند اور بہتر مستقبل کے لیے سنگ میل قرار دیا،انہوں نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران اور وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس کے قائدین کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے باہمی غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا-مولانا جالندھری نے کہا کہ پاکستان کا استحکام اور پاکستان میں امن و امان کا قیام کسی بھی دوسرے سے زیادہ ہماری ترجیح ہے اور اس پر ہم کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے-مولانا جالندھری نے اپنے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ ہم نے ملکی مفادات کے لیے ہمیشہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کیا اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کریں گے-انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی پاکستان کے مذہبی طبقات ،دینی مدارس اور پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے مابین کسی قسم کی غلط فہمی پیدا نہیں کرنے دیں گے،مولانا جالندھری نے امید ظاہر کی کہ مالاکنڈ میں ہونے والا معاہدہ ملکی مستقبل کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا واضح رہے کہ مالاکنڈ میں دینی مدارس کے طلبہ پر یہ پابندی عائد کر دی گئی تھی کہ حفظ قرآن کریم کے طلبہ صرف اپنی تحصیل کی حدود میں حفظ کر سکیں گے درس نظامی کے ابتدائی درجات کے طلبہ صرف اپنے ضلع اور آخری درجات صرف اپنے ڈویژن کی حدود میں حاصل کر سکیں گے کسی دوسری تحصیل،ضلع یا ڈویژن کی حدود میں نہیں جا سکیں گے-اس صورتحال پر خاصی کشیدگی پیدا ہو گء تھی جس کا وفاق المدارس کی اعلی سطحی قیادت نے فوری نوٹس لیا اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام سے رابطہ قائم کیا جس کے نتیجے میں بعد ازاں مولانا جالندھری کی ہدایات پر وفاق المدارس کے پی کے کے ناظم مولانا حسین احمد،رابطہ المدارس کے ناظم اعلی ڈاکٹر عطا الرحمن اور دیگر تمام مسالک کی دینی مدارس کی تنظیمات کے نمائندگان کے متعلقہ ذمہ داران کے مابین چھے گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے اور باہمی معاہدہ طے پا گیا جو نہایت خوش آئند ہے