جنگ (ٹی این ایس) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی غیر معیاری مشروبات اور گنے کا جوس فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی

 
0
54

جنگ (ٹی این ایس) فتح جنگ: پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی غیر معیاری مشروبات اور گنے کا جوس فروخت کرنے والوں اور غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی
فتح جنگ (نامہ نگار): پرائس مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گنے کا جوس بیچنے والوں اور دیہات میں غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے ماتحت عملے کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور غیر معیاری مشروبات اور گنے کا جوس فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اور غیر صحت بخش مشروبات کی فروخت سے شہریوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے ایسی سرگرمیوں کو روکنا ناگزیر ہے۔ اس کے علاوہ، دیہات میں غیر قانونی پیٹرول و ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا،لانیوالہ اور لنگر میں غیر قانونی ایجنسیوں کو جرمانے کیے گئے جہاں غیر معیاری ایندھن کی فروخت سے ماحولیاتی آلودگی اور حفاظتی مسائل پیدا ہو رہے تھے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمودنے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی اور انتظامیہ اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے مقامی لوگوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس سے نہ صرف شہریوں کی صحت کی حفاظت ہوگی بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر بھی قابو پایا جائے گا۔ انتظامیہ نے مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے تاکہ علاقے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔