کراچی اگست 05.(ٹی این ایس )آل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل) کراچی ڈویژن کے تحت آج(اتوار)آرسی گراؤنڈ ملیر میں جلسے کا انعقاد کیا جائیگا،جلسے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنگ کے ذریعے خطاب کریں گے۔ سابق صدر کی جانب سے اس موقع پر پاکستان واپسی کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امبر نعیم نے بتایا کہ جلسے کی سیکیوریٹی کے لئے اے پی ایم ایل کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو درخواست دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی سندھ سے بھی ہمارا رابطہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں 8سے 10ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، جب سے جلسے کا اعلان کیا گیا ہے ملیر کے علاقے کے لوگوں نے انتہائی دلچسپی کیا اور لوگوں میں جلسے کے حوالے سے بہت جو ش و خروش پایا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ یہ جلسہ ملیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا، اور اس میں مردوں کے علاوہ خواتین کی بھی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ جلسے کاآغاز شام 6بجے ہوجائے گا۔ اور رات ساڑھے آٹھ بجے سابق صدر پرویز مشرف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔6اگست کے جلسے سے کراچی میں اے پی ایم ایل کے جلسوں کا آغاز ہوجائے گا۔ اور کراچی کے تمام اضلاع میں جلسے کئے جائیں گے۔تمام اضلاع جلسوں کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد کراچی میں بڑا مرکزی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سابق صدر وطن واپسی کے بعد خود اس میں شرکت کریں گے اور عوام سے خطاب کریں گے۔ اور یہ کراچی کی تاریخ کا بہت بڑا جلسہ ہوگا۔













