لاہورجولائی19( ٹی این ایس):پاکستانی خاتون فٹبالر نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا،پاکستانی خاتون فٹبالر ہاجرہ خان دنیا بھر کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے مابین غیر ملکی کلب کی جانب سے دستخط شدہ پہلی پاکستانی فٹبالر کھلاڑی ہیں۔ ٹویٹر پر حاجرہ خان نے اپنے پیغام میں اس کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں۔میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2014میں مالدیپ سے کیا تھا اور مجھے2014۔2015کی مالدیپ فٹبال لیگ میں دو مرتبہ بہترین کھلاڑی ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔ حاجرہ خان 2009میں پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنیں۔ جس کے بعد 2014سے اب تک وہ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں۔