پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 63 ویں سی ای او گولڈ کپ قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں 3 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر

 
0
476

لاہور، اپریل  18 (ٹی این ایس):  پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 63 ویں سی ای او گولڈ کپ قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں 3 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئے۔ جس میں پاکستان ریلویز، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ایچ ایس سی اور چاروں صوبوں کے لفٹرز نے وزن برداری کے جوہر دکھائے۔

پاکستان واپڈا نے مجموعی طور پر 102 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ پاکستان آرمی نے 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ میزبان پاکستان ریلویز 52 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور جن کا ریلوے اسٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر محمد جاوید انور نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں، کھلاڑیوں میں میڈل اور آفیشلز میں شیلڈیں تقسیم کیں۔