ملزم نے کراچی اور لاہور میں خوف پھیلا رکھا تھا،دونوں شہروں میں 100سے زائد ڈکیتیاں کر چکا ہے ، تفتیشی ذرائع

 
0
326

کراچی جولائی19( ٹی این ایس)پولیس نے بدنام زمانہ 100 سے زائد ڈکیتیاں کرنے والا گوشت خور چور گروہ کے سرغنہ کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں گوشت فروخت کرنے والوں کو پریشان کرنے والے ڈکیتوں کے سرغنہ کو پکڑا لیاہے۔اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ماسٹر مائنڈ سلیم شیخ کو گرفتار کر لیا ، تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم سلیم شیخ نے صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ لاہور میں بھی خوف پھیلا رکھا تھا۔ملزم لاہور اور کراچی میں 100 سے زائد ڈکیتیاں کر چکا ہے ، تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کے تین ساتھیوں کو تین ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے کراچی میں الگ گروہ بنا رکھا تھا جبکہ لاہور میں نیا گروپ بنا کر بیکری کی دکانوں میں ڈکیتیاں کرتاتھا ، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔