شاہد آفریدی کی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

 
0
792

لاہورجولائی19( ٹی این ایس):قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔ آفریدی کااپنی فیملی اور دیگر بچوں کو وقت دینے پرسوشل میڈیا صارفین نے خوب تعریفیں کیں۔انٹر نیشنل کیرئیر کے خاتمے کے بعد اب آفریدی آج کل ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی وقت دے رہے ہیں۔حال ہی میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس میں اپنی بیٹیو ں سمیت دیگر بچوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین آفریدی کی جانب سے اپنی فیملی اور دیگر بچوں کو وقت دینے پر ان کی تعریفیں کررہے ہیں