اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

 
0
107

اسلام آباد 12 نومبر 2021 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے گی۔ نیب کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کیسز میں ملزم ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران خان کی ترجیح ہے۔ عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کا نام ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں۔ عمران خان آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کراین آر او دیں۔