اسلام آباد 21 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سربراہ ڈبلیو ایچ او کو کہنا ہے کہ2022 کو کورونا وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے کورو نا کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ اگلے سال کے اندر کوویڈ 19 وبائی بیماری کو ختم کرنے کے لئے دنیا کو ایک ساتھ مشکل فیصلےکرنا ہوں گے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022 وہ سال ہونا چاہیے جب ہم وبائی مرض کو ختم کردیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہتمام ممالک سال کے آخر میں چھٹیوں سے منسلک قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کردیں۔ ہجوم کو جمع ہونے کی اجازت دینا اومیکرون کے پھیلاؤ کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تہوار منانے اور بعد میں غم منانے سے بہتر ہوگا کہ ابھی تقریبات منسوخ کر دیں اور بعد میں منائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔