پنجاب میں 15 سے 19اگست تک صحت خدمت ویک منانے کا فیصلہ

 
0
2187

لاہور اگست 05.(ٹی این ایس )سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہاہے کہ صوبے میں 15 اگست سے 19 اگست تک صحت خدمت ویک منایاجائے گا جس کے دوران تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر متعدی اور غیر متعدی امراض کی سکریننگ کیلئے مربوط کیمپس منعقد کئے جائیں گے، سیکرٹری ہیلتھ نے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو ہدایت کی کہ متوقع سیلاب کے دوران متاثرین کو میڈیکل ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔انہو ں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے آفس میں سی ای او ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے سینئر افسران ،مختلف ہیلتھ پروگراموں کے مینجرز ، سی ای او ہیلتھ کے علاوہ چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال ،سیلاب کی صورت میں میڈیکل ریلیف کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں بیماریوں کی روک تھام کیلئے نیا ڈیزیز کیلینڈر متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتالوں کی ری ویمنگ ، 13 اضلاع میں ہسپتال کا ویسٹ تلف کرنے کیلئے انسزیٹرزکی تنصیب ، ہسپتالوں میں Q مینجمنٹ سسٹم کے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ علی جان خان نے کہاکہ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ کیلئے اربوں روپے فراہم کئے ہیں ۔ سیکرٹری ہیلتھ نے افسران کو ہدایت کی تمام افسران انتہائی محنت او رپیشہ وارانہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا ہدف ہے او راس ٹارگٹ کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔