نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی قیمتوں میں خوردبرد کے سکینڈل میں سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی کو شامل تفتیش کر لیا

 
0
685

کوئٹہ اگست 05(ٹی این ایس )نیب بلوچستان نے سرکاری اراضی کی قیمتوں میں خوردبرد کے سکینڈل میں سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی کو شامل تفتیش کر لیا ،نیب ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سرکاری اراضی کی قیمتوں میں 45کروڑ روپے کی خرد برد کیس میں گرفتار ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے نیب کی جانب سے سابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خلجی کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے وہ گزشتہ روز نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے سند ھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حا صل کر لی ہے جس کی کنفرمیشن کے لئے وہ پیر کو بلوچستان ہائی کورٹ میں پیش ہونگے ،دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اراضی سکینڈ ل میں گرفتار دو ملزمان نے عدہ معاف گواہ بننے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے ،نیب حکام کے مطابق کیس کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں مزید اہم گرفتار یاں بھی متوقع ہیں