محکمہ بہبود آبادی کی 70 ویں جشن آزادی شایان شان بنانے کی تیاریاں

 
0
475

لاہو ر اگست 05.(ٹی این ایس )محکمہ بہبودآبادی 70 ویں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کررہاہے ۔ محکمہ کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے ضلعی سطح پر تقریبات ، ریلیز ، سیمینار ، لیکچرز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا ۔جن میں جدوجہد پاکستان میں دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش اور تعمیر وطن کے عزم کا اعادہ کیاجائے گا ۔ ترجمان محکمہ بہبود آبادی نے بتایاکہ جشن آزادی کے موقع پر ہر ضلع میں موجود بہبود آبادی کے مراکز کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے ۔اس ہفتے پنجاب بھر میں فری میڈیکل کیمپ اور پسماندہ علاقوں میں موبائل سروس یونٹس کے وزٹ کو مزید بڑھا جائے گا ۔ بہبود آبادی کے مذہبی سکالر دیہات کی سطح پر چوپالوں ، لوگوں کی بیٹھکوں اور عوامی اجتماعات میں نظریہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بڑِھتی ہوئی آبادی کے مضرات اور چھوٹے خاندان کی اہمیت و فوائد بارے شعور فراہم کریں گے ۔