پاک ایران گیس پائپ لائن منصو بے کی تکمیل سے پاکستان خطے میں انرجی حب بن سکتا ہے‘خواجہ حبیب الرحمان 

 
0
490

اسلام آ بادمارچ 4(ٹی این ایس)ایران،پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ مکمل نہ ہوا تو آنے والے چند سالوں میں پاکستان گیس کے بڑے بحران سے دوچار ہو سکتا ہے ،یہ منصو بہ ایل این جی اور تاپی سمیت کئی دوسرے معاہدوں کی نسبت پاکستان کیلئے مالی طور پر سود مند ہے ، منصو بے کی تکمیل سے پاکستان خطے میں انرجی حب بن سکتا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے لیکن اسے مستقبل کی مجموعی اور خصوصاً انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گیس کی بڑے پیمانے پر ضرورت ہو گی ۔ سی پیک کے نتیجے میں انڈسٹریل زونز کاقیام عمل میں آنے سے گیس کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا اورایسے حالات میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی سستے نرخوں کے باعث ایک تحفے کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل کی طرف پیشرفت کرنی چاہیے تاکہ پاکستان اور اس کی انڈسٹری استفادہ کر سکے ۔مہنگی ایل این جی کی بجائے گیس کے استعمال سے پیداواری لاگت میں بھی کمی واقع ہو گی۔