پاکستان مسلم لیگ کے (ن)کے صدر کے عہدے کیلئے انتخابات (کل)منگل ہونگے

 
0
362

ا سلام آباد مارچ 4(ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ کے (ن)کے صدر کے عہدے کیلئے انتخابات (کل)منگل ہونگے اس سلسلے میں الیکشن بورڈ تشکیل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک کو چیئر مین الیکشن بورڈ مقرر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے پی ایم ایل این نے الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف چوہدری محمود بشیر ورک الیکشن بورڈ کے چیئر مین مقرر کر دیے گئے،مسلم لیگ ن کے مستقل پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے تشکیل الیکشن بورڈ میں پنجاب سے راجہ اشفاق سرور، سندھ سے شاہ محمد شاہ، خیبرپختوانخوا سے پیر صابر شاہ اور بلوچستان سے سردار یعقوب ناصر بورڈ میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدر کے عہدے کیلئے(کل) منگل کو صبح نو بجے تک کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے،کاغذات کی چھان بین مکمل کرنے کے بعد منگل کو ہی صبح دس بجے حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔