پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائے گی ٗخورشید شاہ 

 
0
270

پیپلزپارٹی اورکارکن اخلاقی طور پر جیت گئے ہیں، سینیٹ الیکشن کی کامیابی کا عام انتخابات پر بڑا مثبت اثر پڑیگا ٗاپوزیشن لیڈر
سکھر مارچ 4(ٹی این ایس)قو می اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ لانے میں کامیاب ہوجائے گی ٗ چیئرمین سینیٹ ایک بار پھر پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔اپنے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اورکارکن اخلاقی طور پر جیت گئے ہیں، سینیٹ الیکشن کی کامیابی کا عام انتخابات پر بڑا مثبت اثر پڑیگا۔