گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سابق صدر جی یو جے و سینئر صحافی شیخ عادل اکرم مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس

 
0
406

اسلام آباد 10 جنوری 2022 (ٹی این ایس): گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سابق صدر جی یو جے و سینئر صحافی شیخ عادل اکرم مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس جامعہ مسجد نقشبندیہ ماڈل ٹائون میں انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سیاسی ۔سماجی ۔ مذہبی اور صحافت سے وابسطہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ص سے ہوا۔بعدازاں مقررین نے مرحوم شیخ عادل اکرم کی شخصیت کے درخشاں پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم شیخ عادل اکرم انسانیت کا درد رکھنے والی ملنسار شخصیت کے مالک تھے ان کا دوستوں کے ساتھ پیار و محبت اور وابستگی انتہائی سطح پر قائم تھی۔ مرحوم نے ہمیشہ دوستوں کے اتحاد اور فلاح و بہبود کے لئے کام کیا۔ سینئر جرنلسٹ راجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی کمیونٹی کے لئے خدمات گرانقدر اور ناقابل فراموش ہیں جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا آل پاکستان صحافی الائنس کے صوبائی صدر عابد حسین حیدری نے ایک پیغام میں کہا شیخ عادل اکرم مرحوم نفیس مزاج سوچ کے حامل تھے انہوں نے کہا کہ عادل اکرم کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا تقریب سے سینئر جرنلسٹ ندیم شیخ ۔

رانا نوید گلزار ۔ جاوید اقبال بھٹی ۔ چوہدری یاسر جٹ ۔ عاطف چاند بٹ ۔ ماجد شامی ۔ حافظ شاہد سمیت دیگر مقررین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگرچہ مرحوم عادل اکرم کی کمی پوری ہونا ناممکن آج مرحوم کی وفات سے ہر سینئر و جونیئر صحافی رنجیدہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ موت برحق ہے جس نے اس دنیا میں آنا ہے اس کے لئے رخصتی کا سفر بھی یقینی ہے مرحوم عادل اکرم کا دکھ بھلاتے ہوئے شاید عرصہ لگے تقریب کا اہتمام گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کے پلیٹ فارم سے کیا گیا یونین عہدران نے کہا کہ مرحوم عادل اکرم کی یونین کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تعزیتی ریفرنس کے احتتام پر گوجرانوالا یونین آف جرنلسٹ کے ممبرران نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے رب ذوالجلال کی بارگاہ میں لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے
مرحوم کے لواحقین نے تعزیتی ریفرنس میں آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس بلند درجات عطاء فرمائے ۔