سابق خاتون اول ریحام خان پر تھانہ شمس کالونی اسلام آباد کی حدود میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی کی تقریب اٹینڈ کر کے واپس آرہی تھیں

 
0
147

اسلام آباد 04 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سابق خاتون اول ریحام خان پر تھانہ شمس کالونی اسلام آباد کی حدود میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی کی تقریب اٹینڈ کر کے واپس آرہی تھیں
درخواست متن کے مطابق ریحام خان کی گاڑی پردو موٹرسائیکل سواروں نے کار پر گولیاں چلا دیں جس میں وہ بال بال بچ گئیں
ریحام خان نے عمران خان کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے.
ریحام نے کہا کہ اپنے ٹویٹ می کہا کہ صبح کے 9 بج چکے ہیں میری ٹیم اور پرسنل سیکرٹری بلال رات بھر ایک منٹ بھی نہیں سوئے.
تھانہ شمس کالونی میں ایف آر درج کرنا باقی ہے ہمیں ایف آئی آر کی کاپی ملنے کا انتظار ہے. پولیس کچھ کرنے کی بجائے مجھ سے ہی سوال وجواب کرتی رہی
وزیر اعظم عمران خان سے ریحام خان کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اسی سال طلاق بھی ہو گئی
2018 میں ریحام خان نے اپنی سوانح عمری کوایک کتاب کی شکل میں شائع کر کے عمران خان پر سنگین الزام لگائے جو کافی دیر تک میڈیا میں باعث و مباحثہ کا موضوع بنے رہے تھے