آصف زرداری کسی سے بلیک میل نہیں ہو سکتے، شرجیل میمن

 
0
323

کراچی اگست 28(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے۔کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیاسے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی رزداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پرجو بھی مقدمات بنائےگئے ہیں وہ نوازشریف کی مہربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نےاعتزاز احسن کوصدارتی امیدوارنامزد کیاہے، ہر سیاسی جماعت کواپنا امیدوارنامزد کرنےکاحق ہے۔صحافی کے سوال ’عارف علوی بطورصدر پاکستان کیسے ثابت ہوں گے؟‘ کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عارف علوی پی ٹی آئی کےصدارتی امیدوار ہیں وہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اللہ کرے عمران خان نےجوقوم سے وعدے کیےہیں اسے پورا کریں، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔ نئے پاکستان میں کوی نئی چیز ہوگی توپتا چلے گانیا پاکستان ہے۔