گھوٹکی میں وزیراعظم اور مخالف جماعتوں کی بیٹھک سے پیپلزپارٹی رہنماء فوبیا کا شکار ہوچکے ہیں ، حلیم عادل شیخ

 
0
15581

کراچی مارچ 30 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نیوزیر اعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سندھ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کے دو روزہ دورہ سندھ میں اہم فیصلے ہوئے ہیں، سندھ کی ترقی کے لئے پیکیج دیا گیا ہے کراچی ملک کا مین کاروباری حب ہے کراچی ترقی کرے گا تو پوری سندھ میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔کراچی پیکیج اور گھوٹکی میں وزیراعظم اور مخالف جماعتوں کی بیٹھک سے پیپلزپارٹی رہنماء فوبیا کا شکار ہوچکے ہیں۔ کراچی پیکیج سے کراچی کی روشنیاں بحال ہونگی، پوری سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے سندھ کی ترقی پیپلزپارٹی سے ہضم نہیں ہورہی گیارہ سالوں میں پیپلزپارٹی نے سندھ کی عوام کے نام پر ملنے والا پئسا منی لانڈرنگ، کرپشن کے ذریعہ ہڑپ کیا ہے، سندھ کا بجیٹ ایک خاص طبقے کے لوگوں نے کھایا ہے عمران خان ان کرپٹ حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے۔دس سال میں سندھ کو گیس رائلٹی کے نام پرملنے والے 237ارب کہاں لگے۔ اب وقت آگیا ہے وفاق کی جانب سے سندھ کے لیے شروع کردہ پروگرام سندھ میں خوشحالی لائیں گے وزیراعظم ملک کو ترقی کی طرف لے جارہے جس سے روزگار کے دروازے کھل رہے ہیں پیپلزپارٹی والے میں نہ مانوں کی رٹ لگانے کی بجاء اب عمران خان کا نعرہ لگائیں اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں۔ سندھ میں لوگ بھوک سے خودکشیاں کررہے ہیں بلاول کرپٹ ٹولے کا سربراہ بن چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے علاوہ پورا ملک ایک پیج پر ہے