لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے، یونس خان

 
0
1660

پشاور اگست 5(ٹی این ایس) : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے، کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کرکٹ کے فروغ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کرنا ضروری ہے، کرکٹ کی ترقی کیلئے اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔

یونس خان نے کہا کہ کہ شہریار خان نے اپنا ٹینیور پورا کرلیا، وہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ ان کے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی، انہوں نے کہا کہ کہ پی ایس ایل پر میچ فکسنگ کا دھبہ نہیں لگنا چاہئے تھا، لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہئے۔موجودہ سیاسی ماحول کے تناظر میں ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرا مستقبل سیاست میں اچھا ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایسے لوگوں کو سامنے لائے جو ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر بنا سکیں