سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اہم اجلاس

 
0
671

اسلام آباد ،مارچ 05(ٹی این ایس):سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت میں اہم اجلاس آج بروز پیر کو منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں سینیٹر شاہی سید کے توجہ دلاؤ نوٹس پر چیرمین کمیٹی نے نادرا کی جانب سے پشتون کے خلاف
سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے ۔

کہ ‘پشتو بولنے والوں’ کو علیحدہ ڈسک میں بھیجا جائے۔ کیا پنجابی، سندھی اور بلوچی مشتبہ نہیں ہوسکتے یا پشتونوں سے زیادہ پاکستانی ہیں؟اس پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چئیرمین نادرا کل کے میٹنگ میں حاضر ہوکر وضاحت پیش کرے۔ نوٹس انتہائی قابل مذمت ہے، نادرا چئیرمین کمیٹی کل کے اجلاس میں وضاحت دیں۔نادرا پشتون خلاف نوٹس فوری طور پر واپس لیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سارے صوبوں اور زبانوں کے لوگ قابل احترام اور برابر کے شہری ہیں۔ زبان، نسل و صوبائی بنیاد پر کسی کیساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے۔ مشکوک کسی بھی صوبے اور کسی بھی زبان کی بولنے والا ہوسکتا ہے۔