فیشن ڈیزائننگ میں روزگار کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ پوری کریں گے ‘عرفان قیصر شیخ 

 
0
1683

لاہور مارچ 6(ٹی این ایس) چےئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ خواتین کو روزگار کے مواقع میسر کرکے معاشرے کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے ہماری خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں ہنر سکھا کر برسرروزگار کیا جائے ۔وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں آئے مختلف وفود سے ملاقات کر رہے تھے ۔چےئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں ٹیوٹا نے3000 طالبات کو فیشن ڈیزائننگ کورس کروایا اور یہ خواتین اچھی ماہانہ تنخواہ پر برسر روزگار ہیں اس سال ٹیوٹا 2500 طالبات کو فیشن ڈیزائننگ کاکور س کروائے گا تاکہ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے چےئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ 3سالوں میں ٹیوٹا میں خواتین کی انرولمنٹ کو ڈبل کیا جو 23ہزار سے 46ہزار پر آ گئی ہے لیکن ہم نے اس ایک سال میں اس انرولمنٹ کو بھی دوگنا کرنا ہے اور فیشن ڈئزائننگ میں تعداد کو 1000سے بڑھا کر 2500کرنا بھی اس منصوبے کی کڑی ہے عرفان قیصر شیخ نے مزید کہا کہ ٹیوٹا اپنے طلباء کو جدید مشینری ،انٹرنیشنل اساتذہ کی زیر نگرانی اپ گریڈڈ فنی تعلیم فراہم کر رہا ہے تا کہ ہمارے طلباہ ماہانہ اچھی آمدنی حاصل کر سکیں اور بیرون ممالک بھی ان کے لئے روزگار کے دروازے کھلے ہوں ۔