صائمہ خان آج سے نیلم تھیٹر عارفوالا میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی 

 
0
22008

لاہور مئی 10(ٹی این ایس)اداکارہ صائمہ خان آج ( جمعہ ) سے عارفوالا کے نیلم تھیٹر میں پرفارم کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان سنگھم تھیٹر میں کامیاب اسٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد عارفوالا پہنچ گئی ہیں جہاں وہ آج بروز جمعہ سے نیلم تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے فن کے جلوے دکھائیں گی ۔ڈرامے کا سپیل پانچ روز پر مشتمل ہو گا جس کے لئے صائمہ خان نے خصوصی آئٹم اور ملبوسات بھی تیار کیے ہیں ۔ ڈرامے کے پروڈیوسر نجم زیدی ہیں ۔