فلم پدماوتی بنانے کی اصل وجہ فلم امراپالی سے متاثر ہونا ہے،سنجے لیلا بھنسالی

 
0
25908

ممبئی اکتوبر 18(ٹی این ایس)بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ فلم پدماوتیبنانے کی اصل وجہ فلم امراپالی سے متاثر ہونا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے کہاکہ فلم پدماوتی تعریفی نظم پدماوت پر مبنی ہے اور یہ فلم بنانے کی اصل وجہ یہ نظم ہی نہیں بلکہ 1966 میں بنائی گئی فلم امراپالی میں ماضی کی اداکارہ وجنتھی مالا سے بھی متاثر ہوکر بنانا ہے ، فلم پدماوتیمیں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کردار ماضی کی معروف اداکارہ وجنتھی مالا سے متاثر ہو کر لیا گیا ہے۔فلم امراپالی سے متاثر ہے۔ فلم میں شاہد کپور ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ،فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔