نکیال ٗ بھارتی فورسز کی پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی ٗ بلا اشتعال فائرنگ

 
0
1150

نکیال اکتوبر 18(ٹی این ایس)بھارتی فورسزنے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے مواضعات میں شدید گولہ باری کی۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرکے مواضعات میں علی الصبح سے شدید گولہ باری جب کہ موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی میں فائرنگ جاری ہے۔ بھارت کی گولہ باری سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا گیا۔