قندیل بلوچ قتل کیس ، مفتی عبد القوی کو گرفتار کر لیا گیا

 
0
71800

مظفر گڑھ اکتوبر 18(ٹی این ایس): قندیل بلوچ قتل کیس میں مرکزی ملزم سمجھے جانے والے مذہبی اسکالر مفتی عبد القوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبد القوی ملتان سے جھنگ جا رہے تھے جب پولیس نے انہیں راستے میں مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا۔ مفتی عبد القوی آج صبح ملتان کچہری سے فرار ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس ان کی تلاش میں نکل گئی اور اب انہیں مظفر گڑھ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔