خواجہ سراؤں نے بھی عمران خان سے امیدیں باندھ لیں

 
0
371

اسلام آباد 31جولائی(ٹی این ایس)خواجہ سراؤں نے بھی عمران خان سے امیدیں باندھ لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں نے کہاکہ وہ معاشرے میں باوقارمقام حاصل کرناچاہتے ہیں ٗ حکومت ساتھ دے ٗوہ اپنے معیارزندگی میں بہتری لانے اورملکی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے بیتاب ہیں ، حکمرانوں کیساتھ معاشرہ بھی ان کی حوصلہ افزائی کرے ٗحلقہ این۔اے 53 سے امیدوار کے طور پر خواجہ سرا کی نمائندگی کرتے ندیم کشش جو کامیاب تو نہ ہو سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری نمائندگی بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے لوگوں کے مسائل کیلئے پارلیمنٹ میں پہنچنا بہت ضروری تھا ٗاگر پارلیمنٹ میں جگہ نہیں دیتے تو آپ کے اپنے منشور میں شامل ہو جائیں ٗہم آپ کے کسی ایسے ادارے کے ساتھ منسلک ہو جائیں جو ہمارے اوپر کام کرتا ہو۔سربراہ پاکستان شی میل فاؤنڈیشن الماس بوبی کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستیں خواجہ سرا ؤں کو بھی دی جائیں جیسے خواتین کو دی گئی ہیں۔