اسلام آباد(ٹی این ایس) غلام سرور خان باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شامل ہوگئے

 
0
115

غلام سرور خان باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شامل ہوگئے. ن لیگی ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان، سابق ایم پی اے عمار صدیق خان بھی آئی پی پی میں شامل ہوئے،سابق رکن اسمبلی منصور حیات خان اور ملک عظمت بھی آئی پی پی میں شامل ہوگئے۔

راولپنڈی (اختر شہزاد اعوان )
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا اور استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کر کے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے فیاض بھٹی کو پارٹی مفلر پہنا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے.

عمار صدیق خان نے کہا کہ ہم جہانگیر ترین کو سیاست سے ہٹکر بھی آئیڈلائز کرتے ہیں،جہانگیر ترین گرین اکانومی کا انقلاب لائیں گے،صحت اور تعلیم کو فروغ دینے کا استحکام پاکستان پارٹی کا مشن سب سے اعلیٰ ہے،جہانگیر ترین اور علیم خان کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم انتخابات میں اپنی سیٹیں جیت کر دکھائیں گے ،پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنائیں گے۔

سابق ایم این اے منصور حیات خان نے کہا کہ یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کلمے کی بنیاد قائم ہوا،ہم نے پاکستان کو استقامت دینی ہے،پورا پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے،اقبال کا فلسقہ سمجھیں، ملک ہے تو ہم ہیں، ملک کے لئےہر قربانی دیں گے۔