ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ’ریپرائزل‘‘13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

 
0
1028

نیویارک 27جولائی(ٹی این ایس))بروس ویلس کی ہالی ووڈ تھرلر فلم ’’ریپرائزل‘‘اگلے ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بریان اے ملر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سابق فوجی اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچے کی زندگی بچانے کیلئے اپنے دوسرے ساتھی کے ہمراہ مجرموں کا تعاقب کرنے نکل پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلس کے علاوہ فرینک گریلو،جوناتھن شیچ،اولیویا کلپو،کولن ایگلز فیلڈ،نتالی یورا،جیسن مارکس اور کرسٹوفر راب سمیت دیگر شامل ہیں۔رینڈل ایمٹ اور جارج فرلا کی مشتر کہ پروڈیوز کردہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔