فہد مصطفی ، مہوش حیات ، انجم حبیبی کی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ مکمل 

 
0
2753

لاہور مئی 10(ٹی این ایس) ٹی وی کے سینئر اداکار انجم حبیبی کی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ مکمل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ہدایتکار نبیل قریشی کی کامیڈی اور فیملی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ ‘‘ کا کیمرہ کلوز کر دیا گیا ہے ۔فلم میں فہد مصطفی اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار انجم حبیبی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ توقع ہے کہ فلم کو عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا ۔فلم کی پروڈیوسر فضاء مرزا اور ہدایتکار نبیل قریشی ہیں جو اس سے قبل بھی مشترکہ طور پر تین سپر ہٹ فلمیں بنا چکے ہیں