پولیس کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد ،گرفتاریوں کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج 

 
0
367

لاہور مارچ 6(ٹی این ایس)پولیس کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد اور گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نابینا افراد پر تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نابینا افراد اپنے حقوق کیلئے پر امن احتجاج کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات منظور نہیں کیے جارہے ہیں۔جبکہ احتجاج کرنے والے نابینا افراد کو پولیس نے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نابینا افراد کے حقوق کا تحفظ کرنے کا حکم دے اور مظاہرین کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔