صدر مملکت کی وفاقی اردو یونیورسٹی کو 15دن کے اندر طالب علم کو ڈگری جاری کرنے کی ہدایت

 
0
98

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو 15دن کے اندر طالب علم کو ڈگری جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ لیٹ فیس کے معاملے کو حل کرنے کی بجائے یونیورسٹی کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر طالب علم کی ڈگری روکی گئی ہے ، انہوں نے پاکستان بیت المال کو متاثرہ طالب علم کی شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف پاکستان بیت المال کی درخواست مسترد کردی۔