ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان

 
0
86

وفاقی حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی کے استعمال میں کمی لاتے ہوئے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز رات دس بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اجلاس سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ نے بتایا کہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں توانائی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے۔ پالیسی کے تحت وفاقی اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ ملک بھر میں شادی ہالز کو رات دس بجے، جب کہ تمام مارکیٹیں رات ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال یکم جولائی سے بجلی سے چلنے والے پنکھے تیار نہیں کیے جائیں گے۔ نئے توانائی پروگرام سے ہمیں 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ تمام سرکاری ادارے توانائی کے مثر آلات خریدیں گے، جب کہ تمام سرکاری دفاتر میں برقی الات کے غیر ضروری استعمال کو روکا جائے گا۔