ایران ہمارے لئے مشترکہ چلنج ہے ٗ اسے روکنا ہوگا ٗ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو 

 
0
623

واشنگٹن مارچ 6 (ٹی این ایس)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران ہمارے لئے مشترکہ چلنج ہے ٗ اسے روکنا ہوگا ۔امریکی میڈیا کے مطابق اوول آفس میں اسرائیلی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں سربراہان نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر اور جوہری ہتھیاروں کو تشکیل دینے کے ایران کے عزائم کو روکنے کیلئے 2015ء میں ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو دونوں نے سمجھوتے کو ناکافی قرار دیا۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے اپنے جوہری عزائم ختم نہیں کئے۔ اْنھوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے نتیجے میں ایران کی ہمت بڑھی ٗاب وہ ہر جگہ جارحیت کرتا پھر رہا ہے، جس میں ہماری سرحدیں بھی شامل ہیں۔ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکہ اور اسرائیل فوجی اعتبار سے اور دہشتگردی کے انسداد کے حوالے سے بہت ہی، انتہائی قریب ہیں اور اْن سارے معاملات میں جن میں ہم ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ٗ تعلقات کبھی اس سے بہتر نہیں رہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے 70 ویں یوم آزادی کے موقعے پر امریکی سفارت خانے کے افتتاح کیلئے ممکن ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس جائیں۔ایک سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ میں آنا چاہوں گا۔ اگر یہ ممکن ہوا تو میں ضرور آؤں گا۔صدر نے کہا کہ اْن کے خیال میں فلسطینی بات چیت کی میز پر آنے کے خواہاں ہیں۔تاہم اگر وہ ایسا نہیں کرتے، تو امن نہیں آ سکتا۔