توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا دانیال عزیزپر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ 

 
0
434

14سال میں کبھی توہین عدالت کا نوٹس نہیں لیالیکن برداشت کی ایک حد ہوتی ہے,جسٹس عظمت سعید
اسلام آباد مارچ 6(ٹی این ایس)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر مملکت پر فرد جرم 13 مارچ کو عائد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔وفاقی وزیر مملکت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 14 سال میں کبھی توہین عدالت کا نوٹس نہیں لیالیکن برداشت کی ایک حد ہوتی ہے،عدالت دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ آپ کے ساتھ قانون کے مطابق انصاف ہو گا۔سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ سماعت 13 مارچ کو عائدکی جائے گی۔