امید ہے سارک باہمی روابط کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گا ٗوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 

 
0
746

کھٹمنڈو مارچ 6 (ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امید ہے سارک باہمی روابط کے فروغ کیلئے کردار ادا کرے گا۔ منگل کو یہاں کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ میں پودا لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لگایا ہوا پودا پاکستان نیپال تعلقات کی طرح بڑھتا رہے گا انہوں نے کہاکہ بانی ممبر کے طور پر پاکستان نے سارک تنظیم کے فروغ کے لئے سخت محنت کی۔ رابطوں کا فقدان اس وقت سب سے اہم معاملہ ہے امید ہے سارک باہمی روابط کے فروغ کے لئے کردار ادا کرے گا۔