ن لیگ کے شیر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے ڈھیر ، استعفے دینے والے لیگی اراکن قومی اسمبلی اسپیکر کے سامنے استعفوں سے مکر گئے، واپسی کیلئے تحریری درخواست دے دی

 
0
241

اسلام آباد 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت ن لیگ کے استعفے دینے والے2ایم این ایزاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مکر گئے اور استعفوں کی واپسی کیلئے تحریری درخواست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ن لیگ کے ممبران قومی اسمبلی سجاد اعوان اور مرتضی جاوید عباسی نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو استعفوں کی واپسی کیلئے تحریری درخواست دے دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمارے استعفے منظور نہ کئے جائیں، اس کے علاوہ ن لیگی ایم این اے مرتضی جاوید عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات بھی کی۔دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی نے دونوں لیگی اراکین کے استعفوں کا آڈٹ کرانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔اسپیکر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے آج سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی ہے،انہوں نے انکار کیا اور بتایا کہ یہ استعفے ہمارے نہیں ہیں،دونوں ارکان نے بتایا کہ یہ استعفے جعلی ہیں،کل دونوں ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق رائے دونگا، معاملے پر قانونی پہلو کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے۔یاد رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ایک سابقہ بیان کہا تھا کہ اپنے ایم این ایز سے کہوں گی اسپیکرسے کہو یہ پڑے ہمارے استعفے انہیں قبول کرو، قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے24دسمبر کو خط لکھ کر دونوں اراکین اسمبلی کو طلب کیا تھا، استعفوں کی تصدیق یا تردید کیلئے7دن کی مہلت دی گئی تھی۔