ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کی کارروائی ‘ملزم گرفتار ‘لاکھوں روپے ‘ اوپن چیکس اور برقی آلات برآمد

 
0
235

کوئٹہ 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی نقدی ‘ کروڑو ں روپے کے اوپن چیکس اور برقی آلات برآمد کر لئے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے شکیل احمد درانی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل شفیق الرحمن شاہوانی ‘ انسپکٹر زبیر احمد ‘ ایس ایچ او جہانگیر شاہ اور دیگر عملے نے سرکلر روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث محمد عمران کو دھر لیا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی ‘ کروڑوں روپے کے اوپن چیکس اور برقی آلات برآمد ہوئے ۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔