بہاولپور 30 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): ایف آئی اے سرکل بھاو لپور نے عزیز پلازھ بھاولپور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی نقدی ‘ رسیدات، برآمد کر لئے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے ھمایوں مسعود سندھو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر بھاولپور الطاف گوھر وٹو ‘ سب انسپکٹر بشیر احمد ‘ اور دیگر عملے نے سرکلر روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث محمد خلیل احمد خان کو دھر لیا۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی’شنا ختی کارڈ، حوالہ ہنڈی کی رسیدات،مو بائل فون پیغما ت بھی برآمد ہوئے ۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔