پاکستانی اداکار گوہر ممتاز ، اداکارہ صبور علی ایک رومانوی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئینگے

 
0
10777

عشق میں کافر‘ نامی ڈرامے میں دونوں اداکار میڈیکل اسٹوڈنٹ بنیں گے
اسلام آباد جولائی 20(ٹی این ایس)پاکستانی اداکار گوہر ممتاز اور اداکارہ صبور علی بہت جلد ایک رومانوی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے۔’عشق میں کافر‘ نامی ڈرامے میں یہ دونوں اداکار میڈیکل اسٹوڈنٹ بنیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صبور علی نے اپنے نئے ڈرامے کے حوالے سے کہا کہ ’اس ڈرامے کی کہانی لو ٹرائنگل پر مبنی ہے، جس میں تین ڈاکٹرز گوہر، میں اور مومنہ اقبال بنے ہیں، جو ایک ساتھ پڑھتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں کالے جادو اور پسند جنون بن جانے جیسے سنگین موضوع کو بھی پیش کیا جائیگا۔ڈرامہ ’عشق میں کافر‘ جلد اے پلس چینل پر نشر ہوگا۔اس کی ہدایات عامر یوسف کررہے ہیں، جبکہ کہانی عمیرا احمد نے تحریر کی۔