نظریاتی بنیادوں پر بطور جماعت اے این پی اور پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے ٗنگران وزیر داخلہ اعظم خان کا انٹرویو
اسلام آباد جولائی 20(ٹی این ایس)نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ٗ متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن ٗ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ٗ جے یو آئی (ف)کے رہنما سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ خطرات ہیں ۔ایک انٹرویومیں نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا کہ اسفند یار ولی خان، بلاول بھٹو، اکرم درانی، آفتاب شیرپاؤ، عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کو خطرات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نظریاتی بنیادوں پر بطور جماعت اے این پی اور پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بھی اس بات کا انکشاف کیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطرات ہیں۔