ایف بی آر کا بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

 
0
413

اگست 4(ٹی این ایس)ایمنیسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پرایف بی آرنے بیرون ملک جائیدادرکھنےوالوں کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پہلےمرحلےمیں دبئی اوربرطانیہ میں جائیدادیں رکھنےوالےافرادکونوٹسزبھجوائےگئے، دبئی میں ساڑھے400 اور برطانیہ میں 250افراد کو نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ایف بی آر معاہدے کے مطابق یکم ستمبرکےبعدبیرون ملک اکائونٹس میں جائیدادیں رکھنےوالوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا جائے گا اور101 رکن ممالک معلومات کے تبادلے کے پابند ہو جائیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئےجن میں برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کےلیے سرمائے کا ذریعہ پوچھا گیا ہےجبکہ ان افراد کی جائیدواں کی معلومات او ای سی ڈی کے پائلٹ پراجیکٹ کےتحت حاصل کی گئیں ہیں۔