سیلاب متاثرین کی مشکلات حل کرنے پر وزیر اعظم کی متعلقہ اداروں کو شاباشی

 
0
170

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر  کی ٹیم کو شاباشی دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سول و ملٹری حکام کے تعاون کو سراہا ہے۔

شہباز شریف کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن کی سیلاب سے حفاظت کے لیے سول و ملٹری حکام کےتعاون سے 36 گھنٹے کے دوران تین کلومیٹر کا بند باندھنے کا اقدام لائقِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ رتوڈیرو اور خضدار کے درمیان M-8 پر لینڈ سلائنڈنگ ہٹا کر بلوچستان کی آخری شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کرنے پر میں NHA کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں نے بروقت کارروائی کر کے دادو گرڈ اسٹیشن کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

پاک فوج، رینجرز اور سول اداروں کی جانب سے 36 گھنٹے مسلسل کام کے بعد 2 اعشاریہ 4 کلومیٹر پر پروٹیکشن بند بنایا گیا۔

بند کے نتیجے میں دادو گرڈ اسٹیشن سیلابی ریلے سے محفوظ رہا۔

گرڈا سٹیشن کے اِرد گرد بند بنانے سے ناصرف یہ گرڈ محفوظ رہا بلکہ علاقے کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع نہیں ہوئی۔