فیصل آباد اگست 4(ٹی این ایس) فیصل آباد تھانہ صدر پولیس کی بروقت کاروائی کم سن لڑکی سے زبردستی نکاح کرنے والے دولہے کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے عوامی ٹاون کی رہائشی 10 سالہ عائشہ کا نکاح 30سالہ فواد حسن سے کیا جارہا تھا خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دولہے اور نکاح خواں کو رجسٹر سمیت حراست میں لے لیا ۔پولیس نے گرفتار دلہے اور نکاح خواں کو متعلقہ تھانے منتقل کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔